ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، یہ فلمی ہفتہ ۱۵ جولائی اتورسے ۱۹ جولائی جمعرات تك منعقد كيا جائے گا جس كے دوران برلين كے سينما (كولوسيوم) میں منتخب شدہ ايرانی فلموں كی نمائش كی جائے گی۔
واضح رہے كہ "اينجا بدون من"،"آقا يوسف"،"كنعان"،"دعوت"،"ورود آقايان ممنوع" وغيرہ وہ فلمیں ہیں جن كو برلين میں ايرانی فلمی ہفتے كے دوران نمائش كے لیے انتخاب كيا گيا ہے ۔
اسی طرح ہر فلم كی نمائش كے بعد فلم ميكرز تماشائيوں كے سوالوں كے جواب بھی دیں گے ۔
1050511