ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسنی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، یہ نمائش "ائیڈل ڈريمز" اور "تھائی باحجاب خواتين Thailand Covergirls" گروپ كی كوششوں اور تعاون سے مقامی وقت كے مطابق ہر روز صبح ۱۰ سے رات ۱۰ بجے تك جاری ہے ۔
واضح رہے كہ اس نمائش میں مخلتف ديدہ زيب ڈيزائن پر کے اسكارف ، لانگ كورٹ ، اسلامی ملبوسات اور حجاب كو اسلامی ملبوسات پسند كرنے والے افراد كے لیے منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس نمائش کی انتظامیہ نے ملک کی تمام مسلمان خواتین سے نمائش میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔
1049002