مصری قاری: ايرانی نمائںدے نے ملائيشا كے قرآنی مقابلوں میں بہترين تلاوت پيش كی ہے

IQNA

مصری قاری: ايرانی نمائںدے نے ملائيشا كے قرآنی مقابلوں میں بہترين تلاوت پيش كی ہے

23:35 - July 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2367376
بين الاقوامی گروپ: ملائيشا كے ۵۴ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے میں مصر كے نمائندے نے تاكيد ہے كہ ان مقابلوں میں ابھی تك كی بہترين تلاوت ايرانی قاری نے پيش كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا﴾ كے نمائندے سے گوالالمپور میں مصری قاری عبدالعزيز محمد علی نے گفتگو كرتے ہوئے كہا ايران كے قاری امين پويا ان مقابلوں كے ممتاز قاری ہیں اور خوبصورت آواز اور لحن كے ساتھ قرائت كی ہے انہوں نے كہا جمہوری اسلامی ايران میں ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں سے آشنا ہوں ليكن ابھی تك ان مقابلوں میں شركت كرنے كا امكان نہیں تھا ۔
ملائيشا كے قرآنی مقابلوں كے بارے میں عبد العزيز محمد علی نے كہا : كسی شك كے بغير ملائيشا كے قرآنی مقابلے دنيا كے بہترين مقابلے ہیں ۔
بہت منظم اور پروگرامز كے اعتبار سے بھی بہت اعلی سطح ركھتے ہیں انہوں نے كہا ان مقابلوں میں ضعيف اور اعلی ہردو طرح كے قاری موجود ہیں ليكن جمہوری اسلامی ايران كے امين پويا نے ان مقابلوں كی بہترين تلاوت پيش كی ہے ۔

۱۰۵۱۵۳۸
نظرات بینندگان
captcha