ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا﴾ نے trouveta mosquee نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے ۔ نمازيوں كی تعداد میں اضافے كی وجہ سے اور حكومت الجزاير كی تعاون سے اس متحرك چھت كی تعمير كا ۲۰۱۱ میں آغاز ہوا تھا اور انجينئرز نے اسلامی طرز تعمير اور مسجد كے اصل سیٹكچير كی حفاظت كی كوشش كی ہے ۔
یہ متحرك چھت ۲۹ میٹر لمبی اور ۲۰ میٹر چوڑی ہے ۔ یہ مسجد كے خارجی حصہ پر بنائی گی ہے تا كہ لوگوں كی زيادہ تعداد كو سيایہ فراہم كيا جا سكے ۔
پيرس كی جامع مسجد فرانس كی سب سے بڑی مسجد اور اسے يورپ كی تيسری بڑی مسجد ہونے كا اعزاز حاصل ہے اس كے مينار كی لمبائی ۳۷ میٹر ہے ۔
یہ مسجد پہلی عالمی جنگ كے اختتام پر فرانس كے دفاع میں شھيد ہونے والے ايك لاكھ مسلمان فوجيوں كے اعزاز میں ۱۰ ہزار مربع میٹر پر بنائی گئی ہے ۔
۱۰۵۰۵۰۰