ہندوستان میں حضرت زينب سلام اللہ علیھا كی سيرت كو بيان كيا گيا

IQNA

ہندوستان میں حضرت زينب سلام اللہ علیھا كی سيرت كو بيان كيا گيا

20:34 - July 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2368227
ادب و آرٹ گروپ : ہندوستان كی رياست اترپريش كے شھر لكھنو میں آج 14 جولائی كو شيعہ اسلامك يونيورسٹی میں ايك اجلاس منعقد ہوا جس میں حضرت زينب كبری سلام اللہ علیھا كی سيرت اور اخلاقی فضائل كو بيان كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ اجلاس مقامی وقت كے مطابق رات آٹھ بجے قرآن كريم كی تلاوت سے شروع ہو گا ۔
اس اجلاس میں ہندوستان كے ممتاز علماء حجۃ الاسلام ظہير احمد افتخاری حجۃ الاسلام جعفر عباس كلچرل انسٹی ٹيوٹ مومل كے ڈائريكٹر حجۃ الاسلام احتشام حسن حضرت زينب كبری سلام اللہ علیھا كی سيرت اور اخلاقی فضائل كو بيان كریں گے ۔
اس مذہبی اجلاس میں لكھنو شھر كے امام جمعہ حجۃ الاسلام صادق اور شام كے علماء حجۃ الاسلام حيدر علی ، حجۃ الاسلام ياسين حسين عابدی بھی خطاب كریں گے ۔
1051600
نظرات بینندگان
captcha