سعودی عرب كے شہر "سیہات" میں حفظ قرآن كريم كے تيسرے سالانہ مقابلے كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب كے شہر "سیہات" میں حفظ قرآن كريم كے تيسرے سالانہ مقابلے كا انعقاد

23:58 - July 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2368307
بين الاقوامی گروپ : ۱۲ جولائی كو سعودی شہر سیہات میں شيعہ نشين صوبے قطيف كی قرآنی شوری كی كوششوں سے حفظ قرآن كريم كے تيسرے سالانہ مقابلے كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نيوز نیٹورك (راصد) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلہ جمعرات كے دن مقامی وقت كے مطابق رات ۸بجے سیہات كی جامع مسجد (رسول اعظم(ص)) میں منعقد كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس مقابلے میں المنطقہ الشرقیہ میں سرگرم قرآنی انجمنوں كے ۱۹ قاريوں نے شركت كی اور سیہات كی انوار القرآن نامی كمیٹی نے اس مقابلے كی ميزبانی كے فرائض انجام ديئے ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق ، اس سے پہلے بھی انوار القرآن كے ہیڈكوارٹر میں ۶۰ سے زائد حفاظ قرآن كی موجودگی میں اس مقابلے كے ابتدائی مرحلے كا انعقاد كيا گيا جس میں ۱۹ قاری آخری مرحلے تك رسائی حاصل كرنے میں كامياب ہوئی ہیں ۔
1052625
نظرات بینندگان
captcha