ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، مختلف قسم كے ثقافتی اور ہنری اسٹالوں پر مشتمل اس فيسٹيول میں ايرانی كلچرل سينٹر نے پہلی مرتبہ شركت كے ساتھ ساتھ كتابی اور تصويری نمائش كے حصے میں ايرانی فلمی ہفتے كا آغاز بھی كيا ہے ۔
ايرانی كچلرل سينٹر كے كتابی اسٹال پر متعدد نئی كتابیں ، سينٹر كا نيا مجلہ (زمبك) اسی طرح زاگراب اور بلغراڈ میں سينٹر كے نمائندہ دفاتر كی مطبوعات كو بھی منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔ جبكہ كلچرل سينٹر كی كوششوں سےايران - بوسنيا دوستی اسٹال كے قريب ايران كے ديدہزيب اماكن اور سيرگاہوں كی تصويری نمائش كا اہتمام بھی كيا گيا ہے۔
1053633