ہندوستان میں كتاب "كردار كی رہنمائی" كی اشاعت

IQNA

ہندوستان میں كتاب "كردار كی رہنمائی" كی اشاعت

18:50 - July 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2369120
علم و فكر گروپ : ہندوستان كے شہر لكھنؤ میں "موسی رضا يوسفی" كے توسط سے آيت اللہ خويی كی كتاب "كردار كی رہنمائی" كا عربی سے اردو ترجمہ شائع كرديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ۴۱۶ صحفوں پر مشتمل یہ كتاب امير المؤمين (ع)كی امام حسن (ع) كو كی گئی وصيت كی شرح پر مشتمل ہے جو ثقافی سينٹر مؤمل كی جانب سےشہر میں شائع كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ اس كتاب میں امام علی(ع) كی شان میں آيت اللہ خويی كے قصيدوں كو بھی ذكر كيا گيا ہے ۔
اسی طرح مؤمل سينٹر نے محمد عارف املوی كے توسط سے مكمل ہونے والے آيت اللہ العظمی بہجت كے نورانی كلمات پر مشتمل كتاب "لذت ملاقات" كے فارسی سے اردو ترجمے كو بھی شائع كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ہندوستانی شہری ان كتابوں كو خريدنے كےلیے مؤمل ثقافتی سينٹر كے دفتر كی طرف رجوع كر سكتے ہیں ۔
1048527
نظرات بینندگان
captcha