ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «the Gaurdian»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مسجد كا تعميراتی كام چار سال پہلے شروع ہوا تھا اور اب مسلمانوں كو اس مسجد میں عبادت كے ساتھ ساتھ اپنے مذہبی پروگرام منعقد كرنے كا بھی موقع ملے گا۔
انجمن كے صدر "نجام كيشتی" نے واضح كيا ہے كہ اس مسجد میں يومیہ اور جمعے كی نماز كے علاوہ قرأت قرآن كريم كی تعليمی كلاسوں كا اہتمام بھی كيا جائے گا جبكہ غير مسلم ہم وطن افراد كو بھی مسجد میں آنے كی دعوت دی جائے گی تاكہ اديان كے درميان گفتگو ، امن اور ايك دوسرے كو سمجھنے كا مقدمہ فراہم كيا جا سكے۔
انہوں نے مزيد كہا : اب اس اسلامی مركز كے قيام كے بعد ہمیں اپنے مذہبی پروگرام منعقد كرنے كے لیے كسی سے جگہ مانگنے كی ضرورت نہیں پڑے گی اور ہم اپنی سرگرميوں كو اس مركز میں انجام دی سكیں گے۔
1053281