سياسی رہنماؤں كی گرفتاری كے خلاف بحرينی عوام كے مظاہرے جاری

IQNA

سياسی رہنماؤں كی گرفتاری كے خلاف بحرينی عوام كے مظاہرے جاری

23:38 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370275
بين الاقوامی گروپ : ۱۵ جولائی كو بحرينی عوام نے سياسی رہنماؤں كی گرفتاری كے خلاف منعقد كیے گئے مظاہروں كے دوران آل خليفہ حكومت كی سرنگونی كا مطالبہ كياہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی(ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ بحرينی عوام نے ان مظاہروں كے دوران اپنے جائز حقوق كے تحقق پر زور ديتے ہوئے ايك بار پھر حكومت كی سرنگونی اور ملک سے سعودی قابض فوجوں كے جلد از جلد انخلاء كا مطالبہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ منامہ كے قريبی شہر الدير میں مظاہرين نے سياسی قيديوں كی آزادی اور شہريوں پر حملوں كو فوری بند كرنے كے ساتھ ساتھ ان حملات میں ملوث مجرموں كی گرفتاری كا مطالبہ كيا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مظاہرین نے ملک میں حکومت اور سعودی قابض فوجوں کے غیر انسانی اقدامات کی پر زور مذمت کی ہے اور بحرین سے سعودی فورسز کے انخلاء کا مطالبہ کیاہے ۔
1054352
نظرات بینندگان
captcha