ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اردن كی انجينئرز يونين نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ یہ تاريخ صیہونيوں كے نزديك یہودی معبد كے انہدام كا سالانہ دن ہے ۔
بيان میں كہا گيا ہے كہ اس دن سيكورٹی فورسز كی نگرانی میں صیہونی بستيوں میں آباد یہوديوں نے مسجد الاقصی كی طرف مارچ اور مسجد میں داخل ہونے كا فيصلہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ بيان میں صیہونی حكومت كے دعووں كی مذمت كرتے ہوئے كہا گيا ہے كہ سال ۱۹۶۷ میں اسرائيل اور اردن كے درميان طے پانے والے معاہدے كی رو سے اردن كی حكومت مسجد الاقصی اور قدس كے ديگر مقدس اماكن كی حفاظت كی ذمہ دار اور ان اقدامات كی مخالف ہے ۔
1061471