ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بين الاقوامی اخبار ، روزنامہ (الشرق الاوسط) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب میں رنگين قرآنی نسخوں كی اشاعت كے طرفدار اس بات كے متعقد ہیں كہ یہ منصوبہ جوانوں اور بچوں كو قرآن كی طرف جلب كرنے كا باعث بنے گا جبكہ اس منصوبے كے مخالفين اس قسم کی رنگين اشاعت كو قرآن كی عظمت میں كمی كا باعث قرار ديتے ہیں ۔
اسلامی شريعت كے استاد اور منصوبے كے مخالف ابتسام المحمدی كہتے ہیں كہ رنگين صفحات پر مشتمل قرآن كريم بچوں كے لیے كہانيوں پر مشتمل كتاب كی مانند نظر آئے گا ۔
1065988