ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ آج رات "حمايت از مقاومت اسلامی" كے زير اہتمام منعقدہ افطار ڈنر میں ویڈيو كانفرنس كے ذريعے خطاب كریں گے ۔
حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل نے شہدا كے فرزندوں كے فارغ التّحصيل ہونے كی مناسبت سے جنوبی بيروت میں كہا تھا : آج ہم ايك دوسری نوعيت كی جنگ كا سامنا كر رہے ہیں كہ جسے حضرت امام خامنہ ای (مدّظلّہ العالی) نے سافٹ وار كا نام ديا ہے اور اس جنگ كی قيادت امريكہ اور اسرائيل كے ہاتھوں میں ہے ۔
1068021