امريكہ ؛ صدارتی اميدوراں كے درميان اسلام دشمنی كی نئی لہر

IQNA

امريكہ ؛ صدارتی اميدوراں كے درميان اسلام دشمنی كی نئی لہر

23:55 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391327
بين الاقوامی گروپ : نومبر میں منعقد ہونے والے امريكہ كے صدارتی اليكشن جيسے جيسے قريب آرہے ہیں ، یہاں مقيم مسلمانوں كو اسلام دشمنی پر مبنی تفكرات اور خطابات كے ايك نئے دور كا سامنا كرنا پڑرہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OnIslam»، كے حوالےسے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ كے آئندہ صدارتی انتخابات كی مہم مسلمانوں كے خلاف تشدد آميز كاروائيوں كے نئے سلسلے كا باعث بنی ہے ۔
امريكی صدارتی اليكشن میں ڈيموكریٹك پارٹی كی اميدوار "ميشلہ بيچمين"نے بھی اس سے قبل اپنے گفتگو كے دوران ملك اور حكومت كی باگ ڈور مسلمانوں كے سپرد كرنے كی مخالفت كی ہے اور اس عمل كو حكومت كے اندر اسلام اور اسلامی افكار كے نفوذ كا سبب قرار ديا ہے ۔
مشيلہ بيچمين ، پیٹر كنگ اور ان جيسے ديگر سياسی رہنما بھی اس مطلب كی حمايت كرتےہیں اور ان كی سياسی پاليسيوں كا دارومدار مسلمانوں كو سياسی اور سماجی سرگرميوں سے مكمل طور پر بركنار كرنا ہے ۔
1076035
نظرات بینندگان
captcha