ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس كی سركاری نيوز ايجنسی «AFP»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نيبل رجب كے وكيل "محمد الجشی" نے انٹرنیٹ كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ بحرين كی ايك عدالت نے ملك میں انسانی حقوق كے لیے سرگرم اس رہنما كو غير قانونی مظاہروں میں شركت پر تين سال قيد كی سزا سنائی ہے ۔
واضح رہے كہ یہ حكم آل خليفہ حكومت كے نزديك غير قانونی مظاہروں میں شركت پر سنايا گيا ہے ۔
نبيل رجب نے گزشتہ روز اپنے وكيل اور اہل خانہ كے ہمراہ عدالت میں شركت كی ہے ليكن بحرين كے مركز برائے انسانی حقوق كے حكام كو اس عدالتی جلسے میں شركت سے روك ديا گيا تھا ۔
1080740