"یہ محمد (ص) ہیں" کے عنوان سے دنیا کی سب سے بڑی کتاب کی رونمائی

IQNA

"یہ محمد (ص) ہیں" کے عنوان سے دنیا کی سب سے بڑی کتاب کی رونمائی

23:57 - August 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2397456
بین الاقوامی گروپ : کتاب "یہ محمد (ص) ہیں" کو اس سال دنیا کی سب سے بڑی کتاب کے عنوان سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کیا گیا ہے اور امارات کے شہر العین میں اس کتاب کی رونمائی کی گئی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی(ایکنا) نے امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی WAM کے حوالےسے نقل کرتےہوئے کہا ہے کہ اس کتاب کی لمبائی ۵ میٹر اور چوڑائی 03۔۴ میٹر ہے جس میں رسول پاک حضرت محمد (ص) کے حالات زندگی کو تحریر کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ کتاب ماہرین کے توسط سے ۱۶ مہینوں کے دوران مکمل کی گئی ہے اور اس کا وزن تقریبا ایک ٹن ہے جبکہ اس کی قیمت تقریبا ۳ ملین ڈالر ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ امارات کے بعد کویت ، مصر ، قطر اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ بعض یورپین ممالک من جملہ امریکہ میں بھی اس کتاب کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا ۔
1083052
نظرات بینندگان
captcha