تیونسی مفکرین کی جانب سے ملک میں وہابیت کے پھیلاؤ پر اتنباہ

IQNA

تیونسی مفکرین کی جانب سے ملک میں وہابیت کے پھیلاؤ پر اتنباہ

23:58 - August 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2397461
بین الاقوامی گروپ : تیونس کے علما اور مفکرین نے ملک میں قطر اور سعودی عرب کی مالی امداد کے ذریعے وہابیت کے پھیلاؤ پرعوام کو مذہبی جنگ میں داخل ہونے سے خبر دار کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیونس کی وزارت ثقافت نے ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا : ۱۶ اگست کو تیونس کے شہر "بنزرت" میں الاقصی نامی کانفرنس پر وہابیوں کے حملے کے بعد وزارت ثقافت نے اس مذموم حرکت کی مذمت اور اس کو اظہار رائے کی آزادی پر سنگین حملے کے ساتھ ساتھ تیونس کے پر امن معاشرے میں انتہا پسند افکار کی ترویج کی کوشش قرار دیا ہے ۔
اس وزارتخانے نے تیونس کی عوام سے اس قسم کے تشدد پسند اقدامات کا مقابلہ اور ان کاروائیوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانےکی اپیل کی ہے ۔
1082979
نظرات بینندگان
captcha