ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "الہند اليوم" كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ قرآنی نسخہ كشميری خطاط فتح اللہ كے توسط سے لكھا گيا ہے جس كو كشمير میں جاری ايك نمائش میں پيش كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس نسخے كا شمار كشمير كے قديمی ترين قرآنی نسخوں میں ہوتا ہے اور اس نسخے كا انكشاف اس علاقے كے لوگوں كی بلند ہمتی كی نشاندہی كرتا ہے ۔
جمو كشمير میں فنون ، ثقافت اور رياستی زبانوں كی اكیڈمی كے انچارج "خالد بشير" نے اس بارے میں كہا : اس قرآنی نسخے میں بعض آيات كا فارسی ترجمہ بھی موجود ہے اور یہ نسخہ اس اكیڈمی میں لگائی گئی نمائش میں منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
1083796