پاكستان ؛ دہشت گرد حملے میں ۹ شيعہ شہری شہيد

IQNA

پاكستان ؛ دہشت گرد حملے میں ۹ شيعہ شہری شہيد

23:52 - September 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2404396
بين الاقوامی گروپ : ۱ ستمبر كو پاكستان كے صوبہ بلوچستان كے علاقے "ہزار گنجی" میں سپاہ يزيد كے انتہا پسند دہشت گردوں نے شيعہ شہريوں پر حملے كر كے ۹ افراد كو شہيد كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «levif»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيكورٹی ذرائع نے اعلان كيا : موٹر سائيكل پر سوار ۴ مسلح افراد نے ايك وين كو روك كر پانچ شيعہ مسافروں كو بے دردی سے شہيد كرديا ہے ۔
كویٹہ سٹی کے انسپیکٹر جنرل پولیس "وزير خان ناصر" نے فرانس كی سركاری نيوز ايجنسی كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : ہزار گنجی كے علاقے میں رونما ہونے والے دہشت گردی كے دوسرے واقعے میں ۲ موٹر سائيكل سواروں نے ۴ شيعہ شہريوں کو فائرنگ سے شہيد كرديا ہے ۔
1089450
نظرات بینندگان
captcha