ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «cri»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دو مسلح افراد نے الشروق مسجد كے امام جماعت شيخ عبد الرزاق اور مؤذن كو بغداد كے علاقے الشعب میں بے دردی سے شہيد كر ديا ہے ۔
اسی طرح سركاری نيوز ايجنسی شينھوا كی رپورٹ كے مطابق بغداد كے مشرقی علاقے المستنصریہ میں بھی مسلح افراد نے ايك شيعہ عالم دين پر حملہ كيا ہے جس سے وہ شديد زخمی ہوئے ہیں جبكہ ان كا ڈرائيور شہيد ہو گيا ہے ۔
1088850