ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ Philipine Information Agency کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلپائن کے لوزون نامی علاقے کے سیاحتی ادارے کے مقامی انچارج رونالڈ ٹیوٹویک نے کہا : اس سیمنیار کا ہدف ہوٹلوں میں حلال غذاؤں کو صارفین کے لیے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرنا ہے ۔
واضح رہے کہ انجلز سٹی میں مسلمان سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مقامی حکام اس قسم کے سیمیناروں کے ذریعے شہر میں حلال غذا کی صنعت کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔
اس سمینیار کے منتظمین کے مطابق ، بہت سے مسلمان ممالک من جملہ ملائیشیا ، سنگاپور ، برونئی اور مشرق وسطی کے بعض ممالک کی جانب سے شرکت کی توقع کی جاتی ہے ۔
1092038