مصر كے گرجا گھر كی جانب سے رسول اكرم (ص) كی توہين آميز فلم كی مذمت

IQNA

مصر كے گرجا گھر كی جانب سے رسول اكرم (ص) كی توہين آميز فلم كی مذمت

23:24 - September 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2410064
بين الاقوامی گروپ : ۱۰ ستمبر كو مصر كے معمدانیہ نامی گرجا گھر نے ايك بيان كے ذريعے ملك كے قطبی انتہا پسندعسائيوں كی جانب سے پيغمبر اكرم (ص) كی توہين آميز فلم كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے معمدانیہ كليسا نے اس فلم كو انجيل كی تعليمات كے مخالف قرار ديتے ہوئے اعلان كيا : یہ كليسا كسی بھی دين يا اعتقادات كی توہين كے مخالف ہے ۔
اس كليسا نے زور ديا : اديان كے درميان احترام متبادل كو اساس قرار دينا چاہيئے اورہر دين كے علما كو دوسرے دين كا احترام كرنا چاہيئے۔
كليسا نے اعلان كيا : حضرت مسيح (ع) اپنے مخالفين كے ساتھ انكے اعتقادات كی توہين كیے بغير بحث و مناقشہ كيا كرتے تھے ۔
1096550
نظرات بینندگان
captcha