برطانیہ کے چینل ۴ کی اسلام کے ساتھ اعلانیہ جنگ

IQNA

برطانیہ کے چینل ۴ کی اسلام کے ساتھ اعلانیہ جنگ

23:09 - September 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2410356
بین الاقوامی گروپ : برطانیہ کا چینل ۴ ٹی وی اسٹیشن جو اسلام کے حقائق کو منحرف کرنے کی مسلسل کوشش میں مصروف ہے ، ان پروگراموں کے ذریعے دین مبین اسلام کے ساتھ براہ راست جنگ میں داخل ہو چکا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے Press TV کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دستاویز پروگراموں کی وجہ سے انگلینڈ کے میڈیا مانیٹرنگ ادارے کے خلاف ۱۰۰۰ سے زائد شکایتیں موصول ہوئی ہیں ۔
ٹام ہولنڈ کا تیار کردہ پروگرام "اسلام : ان کہی داستان" میں دعوی کیاجاتا ہے کہ مکہ میں اسلام کی بنیاد اور پیغمبر اکرم(ص) کی زندگی کے بارے میں بہت کم ثبوت ملتے ہیں ۔
واضح رہے کہ ہولنڈ کے بیشتر پروگرام تخیلاتی اور خون آشام داستانوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور اس کی کتابوں کا بھی مذہبی مسائل سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے ۔
1096991
نظرات بینندگان
captcha