گستاخانہ فلم كا بالعكس نتيجہ نكلے گا

IQNA

گستاخانہ فلم كا بالعكس نتيجہ نكلے گا

18:06 - September 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2412792
بين الاقوامی:عبد الباری عطفوان نے كہا كہ گستاخانہ فلم كی نمائش كے بالعكس نتائج بر آمد ہوں گے۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے العالم كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطينی روز نامہ نگار عبد الباری عطفوان نے كہا ہے كہ رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی فلم كی نمائش كے بالعكس نتائج بر آمد ہوں گے ۔
انہوں نے كہا كہ اس فلم كی نمائش سے عالم اسلام كے مابين اتحاد كی فضا قائم ہوئی ہے اور عالم اسلام كے ہاں جو چھوٹے موٹے اختلاف تھے وہ بھی ختم ہو گئے ہیں۔ عبد الباری نے كہا كہ بعض مقامات پر مسلمانوں كے ہمراہ عيسائيوں نے بھی مظاہرے كیے ہیں اور اس گستاخانہ حركت كی مذمت كی ہے ۔
1098538
نظرات بینندگان
captcha