گستاخ اسلام پادری كی جرمن میں داخلے پر پابندی

IQNA

گستاخ اسلام پادری كی جرمن میں داخلے پر پابندی

20:10 - September 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2413738
بين الاقوامی : جرمنی كی وزارت داخلہ نے ايك بيان میں كہا ہے كہ گستاخ اسلام پادری ٹيری جونز كی جرمنی میں داخلے پر پابندی ہے ۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے tfi كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ گستاخ اسلام پادری ٹيری جونز كی جرمنی میں داخلے پر پابندی ہے اور یہ پابندی وزير خارجہ كی درخواست پر لگائی جا رہی ہے ۔ جرمن وزارت خارجہ نے كہا ہے كہ گستاخ اسلام پادری جرمنی كے بعض شدت پسندوں كی دعوت پر جرمنی میں آنا چاہتا ہے ليكن اس كے جرمنی میں داخلے پر پابندی ہے بيان میں مزيد كہا گيا ہے كہ اس پادری نے سن 2011ء میں قرآن مجيد كے ايك نسخہ كو آگ لگائی تھی لہذا اس كے جرمنی میں آنے سے صرف شدت پسندی كو ہی فروغ ملے گا ۔ ادہر جرمن اخبار نے دعویٰ كيا ہے كہ شدت پسند گروہ prodeuts chaland برلن میں اس گستاخانہ فلم كی نمائش كرنا چاہتا ہے اور وہ اس گستاخ اسلام كو مدعو كر رہا ہے ادہر جرمنی كے وزير داخلہ نے كہا ہے كہ یہ اسلام اور دوسرے مذاہب كے ما بين كشيدگی پيدا كرنا چاہتا ہے ۔
1100084
نظرات بینندگان
captcha