انقرہ میں امريكی پرچم نذر آتش كر ديا گيا

IQNA

انقرہ میں امريكی پرچم نذر آتش كر ديا گيا

20:12 - September 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2413740
بين الاقوامی : تركی میں امريكی سفارت خانے كے سامنے مظاہرين نے گستاخانہ فلم كی نمائش پر احتجاج كيا ہے اور امريكی پرچم كو نذر آتش كر ديا ہے ۔

خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے المنار كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی میں مظاہرين نے رسول خدا (ص) اور اسلام كی حمايت میں نعرے لگائے ہیں اور امريكہ اور اسرائيل كے خلاف بھی سخت نعرہ بازی كی ہے ۔ مظاہرين نے امريكی پرچم اتار كر نذر آتش بھی كر ديا ہے ۔ بعد میں مظاہرين پر امن طور پر منتشر ہو گئے ہیں اور سيكورٹی اہل كاروں نے انہیں سفارت خانے كی طرف جانے سے روك ديا تھا ۔ موصولہ رپورٹ میں بتايا گيا ہے كہ تركی كے دار الحكومت انقرہ میں مظاہرين نے امريكہ كی شام كے بارے میں پاليسی كے خلاف بھی نعرہ بازی كی ہے واضح رہے كہ امريكہ میں گستاخانہ فلم كی نمائش كے بعد دنيا بھر كے مسلمانوں میں غم و غصہ كی لہر پائی جاتی ہے ۔
1100145
نظرات بینندگان
captcha