خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے onislam كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ میں مساجد كے سر براہ جناب احسان احمد نے كہا كہ گستاخانہ فلم كی نمائش كے بعد مسلمانوں نےاعتراض كی تھا جس كے جواب میں امريكہ كے شدت پسندوں نے مسلمانوں كی مساجد پر حملے شروع كر دیے ہیں احسان احمد نے كہا كہ ان حملوں میں اتنی شدت ہے كہ ايسے حملے تو 11 ستمبر كے واقعہ كے بعد بھی نہیں ہوئے تھے ۔ شدت پسندوں نے مسلمانوں كے اسلامی مراكز اور مساجد پر ايسے پوسٹر بھی آويزاں كیے ہیں جن پر نازيبا الفاظ لكھے ہوئے ہیں ۔ امريكہ كے شہر فالز چری كی مسجد پر شدت پسندوں كے حملے میں سے زائد گاڑيوں كو نقصان پہنچا ہے ادہر پوليس كے سر براہ نے كہا ہے كہ یہ حملے اتفاقیہ طور پر ہوئے ہیں واضح رہے كہ امريكہ میں تقريبا ستر لاكھ كے نزديك مسلمان مقيم ہیں ۔
1100228