گستاخانہ فلم غير مہذب اور شرمناك اقدام ہے : بان كی مون

IQNA

گستاخانہ فلم غير مہذب اور شرمناك اقدام ہے : بان كی مون

23:46 - September 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2416350
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل "بان كی مون" نےاپنےخطاب كے دوران گستاخانہ فلم كی مذمت كرتے ہوئے اسے غير مہذب اور شرمناك اقدام قرار ديا اور زورديا : جب بعض افراد آزادی بيان كو دوسروں كے اعتقادات اور مقدسات كی توہين كے لیے استعمال كرنے لگیں تو ايسی آزادی كا دفاع نہیں كرنا چاہيئے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ swissinfo، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۹ ستمبر كو اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے پريس كانفرنس كے دوران خيال ظاہر كيا : اظہار رائے كی آزادی ايك مسلمہ حق ہے اور اس كی مكمل حمايت كرنی چاہيئے ليكن اس شرط پر جب یہ دوسروں كے اعتقادات كو ٹھيس پہنچانے اور مذہبی مقدسات كی توہين كا ذريعہ نا بنے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اظہار رائے كی آزادی مشتركہ مقصد اور انصاف كے لیے ہونی چاہيئے اور اس حساس موقعے پر عالمی رہنماؤں كو يك زبان ہو كر اس گستاخی كا جواب دينا چاہيئے ۔
1103267
نظرات بینندگان
captcha