ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے شامی ریڈيو اور ٹی وی اسٹيشن كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شام كے مفتی اعظم "احمد بدر الدين حسون" نے ملائيشيا كی حزب اسلامی كے نائب صدر "محمد سايو" اور ان كے ہمراہ شام كا سفر كرنے والے وفد كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا : آج امت اسلامیہ كو درپيش سب سے بڑاخطرہ ، انتہا پسند افراد كی جانب سے ہے جو مسلمانوں كے درميان فرقہ واريت كی مسلسل كوشش كر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : جو مسلمانوں كے درميان وحدت و يكجہتی كے آرزو مند ہیں ، ان كو چاہيئے كہ مسلمانوں كے قتل عام كی غرض سے كچھ خاص تشدد پسند گرپوں كے ہاتھوں میں اسلحہ تھمانے كے بجائے كلمہ طيبہ كو اپنے عمل كی بنياد قرار دیں ۔
1103373