ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ بشیر نجفی نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت صدام کی سرنگونی کو ۱۰ سے زیادہ سال کا عرصہ ہو چکا ہے ، عوام کو ریلیف دینے اور کرپشن کے خاتمےکے لیے حکومتی کوششوں کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : عراقی عوام روزمرہ کے مسائل سے دوچار ہے دسری طرف دہشتگرد بے رحمانہ طریقے سے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں جبکہ قومی سلامتی کے ادارے تابحال ان کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔
1133943