ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (صوت العراق) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ روز شروع ہونے والے فيسٹيول كے پروگراموں میں سے ايك (ميثم تمار ؛ صحابی اور وفاداری) كے عنوان سےعلمی سيمينار ہے جو آج ۱۰ نومبر كو اختتام پزير ہوگا ۔
حرم حضرت ميثم تمار(رض) كے متولی نے شيخ خليفہ الجوہر نے خيال ظاہر كيا : یہ علمی سيمينار حضرت ميثم بن يحيی تمار كے يوم شہادت كے موقع پر عراق كے مقدس شيعہ مقامات كے ٹرسٹی بورڈ اور كوفہ يونيورسٹی كے تعاون سے منعقد كياگيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا : اس سيمينار كے اہداف میں سے ميثم تمار كی شخصيت اور ان كے مقام كے بارے میں آشنائی ، امير المومنين (ع) كی صحبت اور ميثم تمار جيسے شاگردوں كی تربيت میں اس كی تاثير كا جائزہ ، امام علی (ع) كے صحابہ كی علمی ميراث كے بارے میں تحقيقات كو فروغ دينا ہے ۔
1134663