ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "العالم" چينل سے نقل كيا ہے كہ ہزاروں كی تعداد میں يمن كے مختلف علاقوں سے عبدالمالك الحوثی كی درخواست پر عاشورا كے دن صعدہ شہر میں جمع ہوئے اور نعرے لگارہے تھے كہ امام حسين كا خون ہماری رگوں میں جاری ہے اور ان كا قيام انقلابيوں كيلئے سبق آموز ہے۔
يمن كی سياسی كونسل كے ركن ضيف اللہ الشامی نے كہا اسلامی امت قيام امام حسين﴿ع﴾ سے سبق حاصل كرے اور ہر ظلم اور استكبار كے مقابلے میں قيام كرنا چاہئے۔
يمن كے مذہبی رہنما حسن الحمزی نے بھی كہا اسلامی امت كو حضرت امام حسين﴿ع﴾ كے قيام سے سبق حاصل كرنے كی تلقين كی اوركہا امام﴿ع﴾ كو بہترين شخصيت اور نمونہ عمل قرار دينا چاہئے، اور دشمن كا ڈٹ كر مقابلہ كرنا چاہئے۔
1143139