بحرين میں آل خليفہ كے خلاف احتجاجی مظاہرے

IQNA

بحرين میں آل خليفہ كے خلاف احتجاجی مظاہرے

20:00 - December 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2464892
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے مختلف علاقوں میں اس ملك كی "14 فروری الائنس" كے تحت يوم شہداء كے عنوان سے آل خليفہ كے خلاف كل 17 دسمبر كو مظاہرے ہوں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "14 فروری" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی جماعت "14 فروری" نے اعلان كيا ہے كہ كل 17 دسمبر كو اس ملك میں شہداء كی ياد میں زبردست مظاہرے ہوں گے۔
اس بيان میں مزيد آيا ہے كہ بحرين كے عوام قومی اور سياسی صلح كے محتاج نہیں ہیں كيوں كہ چند سالوں سے آپس میں مل جل كر زندگی بسر كررہے ہیں۔ ان كيلئے مشكل صرف یہ ہے كہ بحرينی حكومت مغرب اور امريكہ كے ذريعے ہم پر كيوں مسلط ہے۔
بحرين كی اس تنظيم كے بيان كے مطابق آل خليفہ كے نزديك اسلامی تعليمات كی كوئی حيثيت نہیں ہے اور اگر وہ ان تعليمات كو درك كرتے تو كبھی بھی اسلام مخالف اقدامات انجام نہ ديتے۔
اس بيان كے مطابق گذشتہ چند سالوں سے بحرين كے عوام ہر سال 17 دسمبر كو شہداء كی ياد میں "يوم شہداء" مناتے ہیں اس سال بھی ان كی ياد میں بحرينی عوام سے ان مظاہروں میں شريك ہونے كی دعوت دی ہے۔
انہوں نے عالم اسلام سے مطالبہ كيا كہ خاموشی اختيار نہ كریں بلكہ آل خليفہ حكمرانوں كو مجبور كریں كہ وہ انسان پر ظلم بند كریں۔
1154916
نظرات بینندگان
captcha