آيت اللہ عيسی قاسم كا بحرين میں سنجيدہ اور حقيقی اصلاحات كی ضرورت پر زور

IQNA

آيت اللہ عيسی قاسم كا بحرين میں سنجيدہ اور حقيقی اصلاحات كی ضرورت پر زور

22:41 - December 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2468217
بين الاقوامی گروپ : بحرينی شيعوں كے قائد اور منامہ كی جامع مسجد كے خطيب نے ۲۱ دسمبر كو زور دے كر كہا : بحرين میں جاری بحران كا واحد حل ملك میں سنجيدہ اور حقيقی اصلاحات كا نفاذ ہے اور جو چيز بھی ملك كے مفاد میں ہوگی عوام كبھی اس سے دستبردار نہیں ہونگے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے بحرين سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الوسط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی شيعوں كے قائد آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے دراز كے علاقے میں واقع جامع مسجد "امام صادق(ع)" میں نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران كہا : بحرين كی مشكلات كو ملك میں سياسی اصلاحات كے ذريعے ہی حل كيا جا سكتا ہے ايسی اصلاحات جو ملك كے مفاد میں ہیں اور عوام كبھی ان سے دستبردار ہونے والے نہیں ہیں ۔
انہں نے مزيد كہا : اصلاحات كے بغير بحرين میں مشكلات كا خاتمہ ممكن نہیں ہے اور عوام سميت حكومت اور اس كے غير ملكی اتحادی بھی اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔
1157992
نظرات بینندگان
captcha