امریکہ : مسجدوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

IQNA

امریکہ : مسجدوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

22:34 - December 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2468897
بین الاقوامی گروپ : اسلامک –امریکن کونسل (CAIR) نے ایک رپورٹ کے ذریعے گزشتہ ۱۰ سالوں کے دوران امریکہ کے اندر مسجدوں کی تعداد میں ۷۴ فیصد اضافے کی اطلاع دی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «mooslym»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کونسل کی جانب سے انجام دی گئی تحقیقات کے مطابق امریکہ میں مسجدوں کی تعداد میں نماں اضافہ ہوا ہے ۔
واضح رہے کہ اس کونسل کی ذمہ داری امریکی مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہے جس نے The American Mosquée 2011 کے عنوان سے ہونے والے سروے کے بعد رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی ۵۰ ریاستوں میں ۲۰۱٦ مسجدیں ہیں جن کی تعداد میں سال ۲۰۰۰ کے بعد سے اب تک ۷۴ فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ نیویارک میں ۱۹۲ ، کیلفرونیا میں ۱۲۰ ، ٹیکساس مین ۱٦٦ اور فلوریڈا میں ۱۱۸ مسجد واقع ہیں ۔
1158996
نظرات بینندگان
captcha