آل خلیفہ کی رشوت اور بحرین کے دلخراش واقعات پر عالمی میڈیا کی خاموشی

IQNA

آل خلیفہ کی رشوت اور بحرین کے دلخراش واقعات پر عالمی میڈیا کی خاموشی

23:40 - December 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2472790
بین الاقوامی گروپ : بحرین کی اسلامی جماعت "الوفاق" کے سیکرٹری نے زوردیا : انقلابیوں کا سامنا کرنے کے لیے آل خلیفہ کی میڈیا پالیسی کا دارومدار لوکل میڈیا کو صرف حکومت اور اس کے حامی گروپوں کی حمایت میں استعمال کرنے اور بحرین کے دلخراش واقعات کو چھپانے کے لیے پرائیویٹ چنیلوں کو رشوت دینے پر ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "صوت المنامہ" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت الوفاق کے سیکرٹری جنرل "شیخ علی سلمان" نے خیال ظاہر کیا : سرکاری میڈیا دنیا بھر کی قوموں اور آزاد میڈیا کے مالک معاشروں کو قانع کرنے میں ناکام رہا ہے کیوں کہ یہ میڈیا بحرینی عوام کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک پر کاربند ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : حکومت کی بے حد کوششوں کے باوجود دنیا بھر کی آزاد قوموں کے ذہنوں میں اس وقت ایسی بحرینی عوام کا خاکہ بن چکا ہے جو جہوریت کا مطالبہ کرنے والی ہے جبکہ حکومت اپنے وحشیانہ تشدد کے ذریعے اس کو اپنے جائز حقوق سے روکنے کی کوشش کررہی ہے ۔
1163254
نظرات بینندگان
captcha