ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے امارات سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "دارالخلیج" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے "آل نہیان" نامی انسٹی ٹیوٹ نے ۲۴۰ سے زائد کتابیں من جملہ ؛ خط بریل پر مشتمل ۴۰ قرآنی نسخوں کو بھی یمن میں تقسیم کیا ہے ۔
یہ قرآن مجید وزارت سماجی امور سے وابستہ نابینا افراد کے "النور" سینٹر کے طلبا کے درمیان تقسیم کیے گئے ہیں ۔
مذکورہ مرکز کے انچارج "جمیل الحمیری" نے اس حوالے سے منقدہ ایک تقریب کے دوران امید ظاہر کی ہے کہ نابینا طلبا کو خط بریل پر مشمتل سماجی اور ثقافتی کتابوں کی ضرورت کے پیش نظر اس انسٹی ٹیوٹ کے تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں مختلف خیراتی اداروں سے مدد لی جاتی ہے۔
1164734