لندن ؛ سعودی عرب میں اسلامی آثار کی مسماری کا جائزہ

IQNA

لندن ؛ سعودی عرب میں اسلامی آثار کی مسماری کا جائزہ

23:46 - January 19, 2013
خبر کا کوڈ: 2482793
بین الاقوامی گروپ : لندن میں ایک کانفرنس کے دوران سعودی عرب میں اسلامی آثار کی مسماری کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ۱۷ جنوری کو "اسلامی ورثے کی مسماری ؛ کیسے اور کیوں ؟" کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شریک افراد نے مکہ اور مدینہ میں حرمین شریفین کی توسیع کے بہانے سے تاریخی اسلامی آثار کی با ہدف مسماری کی مذ‏مت کرتے ہوئے زور دیا سعودی عرب میں اسلامی ثقافت کی بے احترامی کا اہم ترین سبب وہابی افکار کی ترویج ہے ۔
کانفرنس میں شریک افراد نے اعلان کیا : آل سعود نے گزشتہ ٦۰ سالوں سے حرمین شریف کی توسیع کو بہانہ بنا کر ۵۰۰ سے زائد اسلامی آثار کو منہدم کیا ہے ۔
1173338
نظرات بینندگان
captcha