ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ(ami)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ موريطانیہ كے وزير تعليم كے خصوصی مشير "سيدی محمد ولد الشواف" نے اعلان كيا : یہ قرآنی نسخے رسول كريم(ص) كے يوم ولادت كی مناسبت اور ٹيشیٹ میں منعقدہ قديمی شہروں كے فيسٹيول كو مفيد تر بنانے كے لیے تقسيم كیے گئے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسی طرح مذكورہ ادارے كی كوششوں سے ملك كے علما اور آئمہ مساجد كے لیے خصوصی تعليمی وركشاپ كا اہتمام بھی كيا گيا ہے جس میں تقريبا ۲۵ افراد نے شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ یہ شہر دارالحكومت "نواكشوط" كے شمال مشرق میں ٦۰۰ كلومیٹر كے فاصلے پر واقع ہے ۔
1177980