آيت اللہ سيستانی نے تركی كے سفير كے ساتھ ملنے سے انكار كرديا

IQNA

آيت اللہ سيستانی نے تركی كے سفير كے ساتھ ملنے سے انكار كرديا

23:37 - January 30, 2013
خبر کا کوڈ: 2488844
بين الاقوامی گروپ : شيعوں كے عظيم مرجع نے تركی كی جانب سے عراق میں دراندازی كی وجہ سے بغداد میں تعينات تركی كے سفير كے ساتھ ملنے سے انكار كرديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ mepanorama، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ
عراق میں شيعوں كے مرجع آيت اللہ سيد علی سيستانی كے قريبی ذرائع نے اعلان كيا : آيت اللہ سيد علی سيستانی نے تركی كی جانب سے عراق كے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت كی وجہ سے بغداد میں تعينات تركی كے سفير "يونس دميرر" كے ساتھ ملنے سے انكار كرديا ہے ۔
اس ذرائع نےمزيد كہا : تركی كے وزير اعظم "رجب طيب اردغان" اور وزير خارجہ "احمد داؤد اوغلو" كی جانب سے متعدد بار موقف اختيار كرنے اور مختلف بيانات كے ذريعے عراق كے اندرونی معاملات میں مداخلت اس ملاقات سے انكار كا باعث بنی ہے ۔
1180007
نظرات بینندگان
captcha