مصر میں مظاہروں كے خاتمے كے لیے الازہر كی كوششیں

IQNA

مصر میں مظاہروں كے خاتمے كے لیے الازہر كی كوششیں

23:44 - February 02, 2013
خبر کا کوڈ: 2490041
بين الاقوامی گروپ : الازہر اسلامی مركز نے "مرسی" كے مخالف گروپوں كی جانب سے جاری احتجاجی مظاہروں كے خاتمے كے لیے تمام اپوزيشن جماعتوں كوايك معاہدے كی پيشكش كی ہے جس میں ہر قسم كے تشدد كی مذمت اور قومی مذاكرات پر اتفاق كے لیے كہا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "الوطن آنلائن" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الازہر كے یہ منصوب جس كا ہدف مصر میں جاری پرتشدد مظاہروں كو روكنا ہے ، شيخ الازہر كی جانب سے تمام سياسی رہنماؤں كے ساتھ ايك نشست كے دوران پيش كيا گيا جس پر سب نے اتفاق كيا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ نشست مصری صدر محمد مرسی كی مخالف جماعتوں كے رہنماؤں ، اخوان المسلمين سے وابستہ حكمران جماعت جسٹس اينڈ فریڈم پارٹی كے نمائںدوں ، قطبی مسيحيوں كے نمائندوں اور ديگر سياسی رہنماؤں كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
1181019
نظرات بینندگان
captcha