بحرينی انقلابيوں كی جانب سے ۱۴فروری كے دن مظاہروں كے لیے كال

IQNA

بحرينی انقلابيوں كی جانب سے ۱۴فروری كے دن مظاہروں كے لیے كال

22:11 - February 13, 2013
خبر کا کوڈ: 2496297
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے انقلابيوں نے عوام سے ۱۴ فروری كے دن بڑے پيمانے پر مظاہرے منعقد كرنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی انقلابيوں نے ملك بھر كی عوام سے كل ۱۴ فروری انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر وسيع پيمانے پر مظاہرے برپا كرنے كی اپيل كی ہے ۔
گزشتہ شب بھی بحرين كے مختلف علاقوں میں پر امن عوامی مظاہروں كا مشاہدہ كيا گيا ہے جن میں شہريوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
دوسری طرف آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے سترہ اور النعيم جيسے ديگر علاقوں میں پر امن مظاہرين پر حملہ كيا اور ان پر زہريلی گيس فائر كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ جمعيت الوفاق كے سيكرٹری جنرل "شيخ علی سلمان" نے زور ديا : ملك میں جمہوری بنيادوں پر تبديليوں كے مطالبے عملی ہو كر رہیں گے ۔
1187872
نظرات بینندگان
captcha