كربلا ؛ بين الحرمين بم دھماكے میں متعدد زائرين شہيد

IQNA

كربلا ؛ بين الحرمين بم دھماكے میں متعدد زائرين شہيد

22:56 - March 03, 2013
خبر کا کوڈ: 2505499
بين الاقوامی گروپ : كربلا میں بين الحرمين كے مقام پر دہشت گردانہ خودكش بم دھماكے میں متعدد زائرين شہيد اور زخمی ہوئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانس كی نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ دھماكہ آج 3 مارچ كو حرم حضرت امام حسين (ع) اور حرم حضرت عباس(ع) كے درميان واقع بين الحرمين نامی مقام پر ہوا ہے ۔
خودكش حملہ آور نے زائرين كے درميان خود كو بم سے اڑا ديا جس كے نتيجے میں متعدد افراد شہيد اور زخمی ہوئے ہیں ۔
حرم امام حسين (ع) كے شعبہ تعلقات عامہ كے انچارج "جمال شہرستانی" نے اس بارے میں كہا : یہ خودكش حملہ آور بين الحرمين كی تعمير نو میں مشغول "المنصور" نامی كمپنی كا انجينئر تھا ۔
1198112
نظرات بینندگان
captcha