مصر میں "قرآنی میڈیا" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

IQNA

مصر میں "قرآنی میڈیا" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

23:53 - March 17, 2013
خبر کا کوڈ: 2512563
بین الاقوامی گروپ : ۲ اپریل کو مصر کی عالمی اسلامی تبلیغ و ریلیف کونسل کے انفارمیشن سیل کی کوششوں سے قاہرہ کے "نصر" ٹاؤن میں "قرآنی میڈیا" کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا جائے گا ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے مصر سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "المصریون" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیمینار مذکورہ کونسل کی جانب سے منعقد ہونے والا اپنی نوعیت کا دوسرا سیمینار ہے جو دو دن تک جاری رہے گا ۔
یہ سیمینار نصر ٹاؤن میں واقع عرب سکاؤٹس سینٹر میں منعقد کیا جائے گا جبکہ عالمی حفظ قرآن انجمن اور "اہل القرآن" سٹلائیٹ چینل اس سلسلے میں تعاون کر رہے ہیں ۔
عالمی اسلامی تبلیغ و ریلیف کونسل نے ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا : اس کونسل کے رکن اداروں کے میڈیا حکام ، علما اور محققین پر مشمتل ایک گروپ اور قرآنی شخصیات اس سیمینار میں شرکت کریں گے ۔
1205315
نظرات بینندگان
captcha