موريطانیہ میں "سليمانیہ" نامی قرآنی مدرسے كا افتتاح

IQNA

موريطانیہ میں "سليمانیہ" نامی قرآنی مدرسے كا افتتاح

23:18 - March 20, 2013
خبر کا کوڈ: 2513121
بين الاقوامی گروپ : ۱۷ مارچ كو موريطانیہ كے دارالحكومت نواكشوط میں وزارت مذہبی امور كے حكام اور تركی كے ايك وفد كی موجودگی میں "سليمانیہ" قرانی مدرسے كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ami.mr/fr»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ تركی كے معروف مفسر اور قاری قرآن "حلمی سليمان" كی ياد میں تعمير ہونے والے اس مدرسے كا افتتاح موريطانیہ كی وزير مذہبی امور اور ترك سفير كی موجودگی میں كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ یہ قرآنی مدرسہ تركی - موريطانیہ دوستی انجمن كی كوششوں سے دونوں ممالك كے درميان ثقافتی تعاون كے ضمن میں موريطانیہ میں تعليم و ترقی كے كاموں كو فروغ دينے كے لیے تعمير كيا گيا ہے جس كا افتتاح نواكشوط میں جاری قومی قرآن كريم فيسٹيول كے ضمن میں كيا گيا ہے ۔
1205920
نظرات بینندگان
captcha