اردن يونيورسٹی میں قرآن كی بے حرمتی كے خلاف مظاہرے

IQNA

اردن يونيورسٹی میں قرآن كی بے حرمتی كے خلاف مظاہرے

23:18 - March 20, 2013
خبر کا کوڈ: 2513123
بين الاقوامی گروپ : اردن كی "حراك الائمہ" نامی تحريك نے صوبہ "مفرق" میں واقع "آل البيت" يونيورسٹی میں قرآن كريم كی بے حرمتی كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اردن سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حراك الائمہ تحريك نے اعلان كيا : وہ چيز جو انسان كے دل كو مجروح كرتی ہے وہ یہ كہ آل البيت(ع) كے نام سے موسوم ايك علمی مركز میں ايسا دلخراش واقعہ رونما ہو ۔
اسی طرح حراك الائمہ نے زور ديا : یہ مسئلہ اس بات كی نشاندہی كرتا ہے كہ ملك میں اخلاقی زوال اس حد تك پہنچ گيا ہے كہ اب شرعی مقدسات اور انسانی اقدار كی بھی توہين كی جارہی ہے ۔
واضح رہے كہ كچھ روز قبل عبدة الشيطان نامی گروپ كی جانب سے قرآن مجيد كی شان میں گستاخی كی گءی ہے ۔
1205873
نظرات بینندگان
captcha