ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «ISESCO»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کانفرنس اسلامی تعلیم و ثقافت آرگنائزیشن (ایسسکو) کی کوششوں اور دہلی یونیورسٹی سے منسلک فقہ اسلامی اکیڈمی کے تعاون سے منعقد کی جائے گی ۔
اس کانفرنس کا ہدف اسلامی شریعت کی رو سے ادیان کے پیروکاروں کے درمیان گفتگو اور اس سے متعلقہ بنیادی اخلاق کے مختلف پہلؤوں کا جائزہ لینا ہے ۔
کانفرنس کے دوران ۳۰ سے زائد اساتید اور محققین مختلف موضاعات من جملہ ؛ ادیان کے درمیان گفتگو کی فقہی بنیادیں ، قرآن کریم کی روشنی میں ادیان کے درمیان گفتگو اور فقہ اسلامی میں ادیان کے پیروکاروں کے درمیان گفتگو کے طریقہ کار کے بارے میں خطاب کریں گے ۔
1213210