ایکنا نیوز- اہل البیت کتابخانے کے شعبہ قرآن کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے موقع پر سہ ماہی اسلامی معارف کورس اور قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
روخوانی قرآن کے علاوہ بچوں کے لیے نہونہال اسلامی تربیتی کورس اور بڑوں کے لیے تجوید، احکام، اخلاق اور معرفت امام زمانہ {عج} کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان کلاسوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ کلاسز منعقد ہوں گی ۔ تمام والدین اور طلباء سے درخواست کی گئی ہے کہ مذکورہ شعبے سے جلد از جلد رابطہ کریں۔
کورسز میں داخلہ ۲ دسمبر سے شروع ہوچکا ہے۔