ایکنا نیوز- شفقنا- پاکستان کےصدر ممنون حسین نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے ساتھ ملاقات میں کہاہے کہ پاکستان ایران سے تمام شعبوں میں برادارانہ تعلقات کونئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہےاور دہشت گردوں کو دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
اس ملاقات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے کہاکہ پاکستان، ایران، افغانستان، شام اورعراق کے مسائل عالمی طاقتوں کے پیداکردہ ہیں۔ ان کے تدارک کے لیے دانش مندی سے کام لینا ہوگا۔ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی حجم کو بڑھانا چاہتا ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر سکیورٹی دستوں کی فعال موجودگی شرپسندوں کے عزائم ناکام ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوستی تاریحی اور ثقافتی بنیادوں پر استوار ہے۔