ایکنانیوز- ایرانی ریڈیو کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینی استقامت کے مجاہدین نے غزہ پر مسلط کی جانے والی جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کی بدولت صیہونی دشمن کو شکست دی۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ابوعبیدہ نے اتوار کے دن غزہ شہر میں تحریک حماس کی تاسیس کی ستائیسویں سالگرہ کے موقع پر اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ایران نے صیہونی دشمن کے ساتھ جنگ کے دوران استقامت کے مجاہدین کو کسی طرح کی امداد خصوصا مالی اور فوجی امداد دینے سے دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایران نے اکیاون روزہ جنگ کے دوران غزہ کی استقامت کی کامیابی میں عظیم کردار ادا کیا۔
ابو عبیدہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے اینٹی ٹنیک میزائیلوں کے ساتھ استقامت کے مجاہدین کی مدد اور ان مجاہدین نے اللہ تعالی پر توکل اور ایمانی طاقت کے ساتھ صیہونی عاصبوں پر فتح حاصل کی۔